ڈاکٹر بننے کے لئے داخلہ ٹیسٹ کے بعد اب وکالت کیلئے بھی خصوصی ٹیسٹ پاس کرنا لازمی قرار،ایل ایل بی پاس کرنے والے طالب علم لاء گریجویٹ اسسمنٹ ٹیسٹ کیلئے اپلائی کر سکیں گے

پیر 28 اپریل 2014 08:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء) ڈاکٹر بننے کے لئے داخلہ ٹیسٹ کے بعد اب وکالت کے لئے بھی خصوصی ٹیسٹ پاس کرنا لازمی قرار دے دیا گیا۔ ایل ایل بی پاس کرنے والے طالب علم لاء گریجویٹ اسسمنٹ ٹیسٹ کیلئے اپلائی کر سکیں گے۔ امیدوار فائنل ائیر ایل ایل بی پاس کرنے پر ٹیسٹ کیلئے اپلائی کرے گا اور اس کا تعلیمی کیریئر کم از کم 17 سال پر منتج ہونا ضروری ہے تب ہی اس کو وکالت کا لائسنس دیا جاسکے گا۔

طالب علم کو ٹیسٹ کلیئر کرنے کیلئے کم از کم تین مواقع دیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پچاس فیصد نمبروں کا حامل ہونا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔ نیشنل ٹیسٹنگ سروس پاکستان کے تحت دیئے گئے اخباروں میں اشتہارات میں بتایا گیا ہے کہ اب وکالت ایل ایل بی کرنے کے ساتھ شروع نہیں کی جاسکے گی بلکہ اس کیلئے امیدوار کو باقاعدہ ایک خصوصی ٹیسٹ پاس کرنا ضروری ہوگا اس حوالے سے www.nts.org.pk نامی ویب سائٹ پر درخواست فارم دیئے گئے ہیں جن کی فیس 3000 روپے مقرر کی گئی ہے جو الائیڈ بینک ‘ یونائیٹڈ بینک ‘ حبیب بینک اور مسلم کمرشل بینک جمع کروائی جاسکے گی ۔ کامیاب امیدواروں کے نام ویب سائٹ پر دیکھے جاسکیں گے