عراق ،پولنگ سٹیشنز اور سیکورٹی فورسز پر خود کش حملے و بم دھماکے ،سیکورٹی اہلکاروں سمیت 30 افراد ہلاک ، 70کے قریب زخمی

منگل 29 اپریل 2014 10:31

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29 اپریل۔2014ء)عراق میں پا رلیمانی انتخابات کے موقع پر متعدد پولنگ سٹیشنز اور سیکورٹی فورسز پر خود کش حملوں، بم دھما کوں اور دیگر پرتشدد واقعات میں زیاد ہ تر سیکورٹی اہلکاروں سمیت کم از کم30 افراد ہلاک اور 70کے قریب زخمی ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کار دھماکا بغداد کے مشرقی علاقے ،صدر، میں واقع بازار کے نزدیک ہوا، دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق بم گاڑی میں نصب کیا گیا تھا ، دھماکے سے قریبی دکانوں کو شدید نقصان پہنچاہے ،عراق میں 30 اپریل کو پارلیمانی انتخابات منعقد ہورہے ہیں،، تاہم شدت پسندانہ واقعات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

ادھر مغربی بغداد میں پیر کی علی الصبح ایک پولنگ سٹیشن کو خودکش حملہ آور نے اس وقت خود کو دھماکے سے اڑادیا جب سیکورٹی اہلکار ووٹ ڈالنے کیلئے قطاربنائے کھڑے تھے ،دھماکے میں سات پولیس افسران ہلاک کور 15زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

اس کے فوری بعد ایک خودکش حملہ آور نے شمالی بغد اد کے علاقے تز خرماتو میں ایک پولنگ سینٹر کو نشانہ بنایا جس میں تین اہلکار ہلاک اور سات زخمی ہوگئے ۔

شمالی شہر کرکوک میں بھی ایک پولنگ سٹیشن پر خود کش حملے میں چھ پولیس اہلکار ہلاک اور نو دیگر زخمی ہوگئے ۔کرکوک ہی میں ایک فوجی قافلے کو سڑک کنارے نصب بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا جس میں ایک فوجی اہلکار ہلا ک اور دو زخمی ہوگئے ۔ادھر شمالی شہر موصل میں ایک پولنگ سٹیشن پر دو خود کش حملہ آورں نے حملہ کیا جن میں سے ایک کو سیکورٹی فورسز نے ہلاک کردیا تاہم دورسے نے خود کو دھماکے سے اڑادیا جس کے نتیجے میں تین پولیس افسران اور دو فوجی جوان زخمی ہوئے ۔

موصل میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں 6صحافی زخمی ہوگئے جو سیکورٹی فورسز کے ارکان کی ووٹنگ کی کوریج کیلئے جاررہے تھے ۔مغربی بغد اد میں رمادی کے نزدیک بھی سیکورٹی فورسز کے ایک قافلے کو سڑ ک کنارے نصب بم دھماکے کا ہدف بنایا گیا جس میں ایک اہلکار ہلاک ہو گیا کرکوک میں پانچ انتخابی مراکز پر حملے کئے گئے ۔دریں اثناء حکام نے انتخابات کے لئے سیکورٹی بڑھانے کی غرض سے ایک ہفتے کی عام تعطیلات کا اعلان کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :