مصر میں اخوان المسلمون کے سربراہ محمد بدیع سمیت مزید 683 افراد کو سزائے موت سنا دی گئی،عدالت نے جن افراد کوسزائے موت سنائی ہے ان پر پرتشدد مظاہروں اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں کا الزام ہے

منگل 29 اپریل 2014 10:33

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29 اپریل۔2014ء)مصر کی ایک عدالت نے اخوان المسلمون کے سربراہ محمد بدیع سمیت مزید 683 افراد کو موت کی سزا سنا دی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کی عدالت نے اخوان المسلمون کے رہنما محمد بدیع اور حامیوں سمیت 683 افراد کو پرتشدد مظاہروں اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے الزام میں موت کی سزا سنائی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز بھی مصر کی ایک عدالت نے معزول صدر محمد مرسی کے 11 حامیوں کو 88 برس تک کی قید کی سزا جب کہ گزشتہ ماہ محمد مرسی کے 529 حامیوں کو موت کی سزا سنائی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس سیاسی مظاہروں کے بعد مصر کی فوج نے ملک کے پہلے جمہوری صدر محمد مرسی کا تخہ الٹ کر انہیں گرفتار کرلیا تھا جس کے بعد ان کے حق میں ہونے والے مظاہروں کی پاداش میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک اور گرفتار کئے جاچکے ہیں

متعلقہ عنوان :