وفاقی حکومت بلو چستان کی ترقی اور خوشحالی پر بھرپور توجہ دے رہی ہے،ممنون حسین، ماضی میں جس طرح صوبے کو نظر انداز کیاگیا اس کے ازالہ کی کوششیں کی جارہی ہیں، صدر مملکت کی صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ سے ملاقات میں گفتگو

منگل 29 اپریل 2014 10:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29 اپریل۔2014ء)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بلو چستان کی ترقی اور خوشحالی پر بھرپور توجہ دے رہی ہے ماضی میں جس طرح صوبے کو نظر انداز کیاگیا اس کا ازالہ کرنے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے اور موجودہ حکومت کی کوشش رہی ہے کہ بلو چستان کے عوام کو زیادہ زیادہ مراعات دی جائیں تاکہ وہاں سے احساس محرومی کا خاتمہ ہوسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایوان صدر میں صو بائی وزیر صحت بلو چستان میر رحمت صالح بلوچ سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وفاق صو بائی حکومت کی کارکردگی سے مکمل طور پر مطمئن ہے اور ڈاکٹر مالک بلوچ کی حکومت کو بھرپور طریقے سے سپورٹ کیا جارہا ہے کیونکہ اس وقت عوام کی امیدیں ڈاکٹر مالک بلوچ سے وابستہ ہیں وہ صوبے کے عوام کی مسائل کو بخوبی سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ وفاق نے صوبے میں مواصلات ‘تعلیم اور دیگر شعبوں میں اہم منصوبے شروع کررکھے ہیں جس کی تکمیل سے وہاں ترقی اورخوشحالی آئیگی اورپسماندگی کا خاتمہ ہوگا صو بائی وزیر صحت نے بلو چستان کے عوام کے مسائل کے حل میں دلچسپی ظاہر کرنے پر صدر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :