سوئی ناردرن گیس کارروائی ،واجبات کی عدم ادائیگی پر وزیر اعظم سیکرٹریٹ سمیت دیگر سرکاری اداروں کے گیس کنکشن منقطع،متعدد بار نوٹس بھجوانے کے باوجود واجبات کی ادائیگی نہیں کی گئی ،ترجمان سوئی ناردرن گیس کمپنی

منگل 29 اپریل 2014 10:27

اسلام آباد،لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29 اپریل۔2014ء)سوئی ناردرن گیس کمپنی نے واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث وزیر اعظم سیکرٹریٹ ،فیڈرل شریعت کورٹ سمیت دیگر سرکاری اداروں کے گیس کنکشن منقطع کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

ترجمان سوئی ناردرن گیس کمپنی اویس باجوہ کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی نے وزیر اعظم سیکرٹریٹ ،پارلیمنٹ لاجز، فیڈرل شریعت کورل ،گورنر ہاؤس مری کو واجبات کی ادائیگی کے لئے متعدد بار نوٹس بھجوائے ہیں لیکن ان اداروں نے گیس کے واجبات ادا نہیں کئے جس پر گیس کمپنی نے ان اداروں کے کنکشن کاٹ دیئے ہیں ۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ لاجز کے ذمہ سات لاکھ40 ہزار، گورنر ہاؤس مری ایک لاکھ88 ہزار، فیڈرل شریعت کورٹ 2 لاکھ24 ہزار اور وزیر اعظم سیکرٹریٹ 47 لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :