یااللہ ہمارے گناہوں کومعاف فرما،اسلام آبادکاسہ روزہ تبلیغی اجتماع وطن عزیز کی سلامتی اور امت مسلمہ کے لئے رقت آمیز دعاؤں کے ساتھ اختتام پذیر،دعا کے بعد درجنوں جماعتوں کی اندرون وبیروں تبلیغ دین کے لئے تشکیل

منگل 29 اپریل 2014 10:27

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29 اپریل۔2014ء)یااللہ ہمارے گناہوں کومعاف فرما،اسلام آبادکاسہ روزہ تبلیغی اجتماع وطن عزیز کی سلامتی اور امت مسلمہ کے لئے رقت آمیز دعاؤں کے ساتھ اختتام پذیردعا کے بعد درجنوں جماعتوں کی اندرون وبیروں تبلیغ دین کے لئے تشکیل تفصیلات کے مطابق اجتماع کے تیسرے اورآخری روزنمازفجر کے بعد شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوھاب نے کہاکہ اپنے دلوں کواللہ کے ذکرسے زندہ کرکے دل میں دین کی تبلیغ کے لئے درد پیداکریں ہروقت اس کوشش میں رہیں کہ کس طرح اللہ کادین پوری دنیامیں پھیلے گانبی اکرم کی اک اک سنت کس طرح زندہ ہوگی یہی فکراورتڑپ لے کرپوری دنیامیں دین اسلام کی تبلیغ کے لئے نکلوحضرات صحابہ کرام عربی تھے لیکن مکہ اور مدینہ میں حضرات صحابہ کرام کی قبور بہت کم ملیں گے صحابہ کرام دین کی تبلیغ کے لئے پوری دنیامیں پھیل گئے یہی وجہ ہے کہ پوری دنیامیں حضرات صحابہ کرام کی قبور مبارک ملیں گیں حاجی عبدالوھاب نے کہاکہ جسطرح صحابہ کرام دین کادرد لے کرپوری دنیامیں پھیل گئے اور اللہ کے دین کی تبلیغ کی اسی درد اورفکرکوزندہ کرنے کی ضرورت ہے مسلمانو!آخرت کی فکرصرف ہم نے اپنے لئے نہیں کرنی بلکہ جہنم کی آگ سے انسانیت کے ہر فرد کوبچانے کی کوشش بھی کرنی ہے انھوں نے کہاکہ ہرمسلمان اپنے گھر میں دین اسلام کے احکام اور آقائے دوعالم کی سنتوں کوزندہ کرے نماز کی پابندی برے کاموں سے بچنا اور دوسروں کوتکلیف دینے سے اجتناب کرے ہماری کامیابی اللہ نے اپنے دین میں رکھی ہے دین ہی میں دنیاوآخرت کی کامیابی کارازمضمر ہے دین کوچھوڑکرغیروں کے طریقوں پر چلنے میں نہ صرف ناکامی ہے بلکہ آخرت میں عذاب بھی ہے خطاب کے بعد حاجی عبدالوھاب نے دعاکرائی جس میں شرکاء دھاڑیں مارمارکر روتے رہے دعا میں پاکستان کی سلامتی امت مسلمہ کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں بعدازاں درجنوں جماعتوں کی اندروں وبیروں ملک دین کی تبلیغ کیلئے تشکیل کی گئی دعاکے بعد آئی جے پی روڈپر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس سے لگ بھگ دوگھنٹے ٹریفک جام رہا۔