پاک فضائیہ کے سربراہ کی تربیتی مشن کا جائزہ لینے کے لیے K-8 طیار ے میں پرواز ، ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ کا پی اے ایف اکیڈمی رسالپور کا دورہ ، اکیڈمی آمد پر پاک فضائیہ کے ایک چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا ،پاک فضائیہ ملکی فضائی سرحدوں کی امین ہے،طاہر رفیق بٹ،جنگ ہویا امن پاک فضائیہ نے ملکی دفاع میں ایک اہم کلیدی کردار ادا کیا ہے،ائیر چیف مارشل

بدھ 30 اپریل 2014 02:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30اپریل۔2014ء )پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے پی اے ایف اکیڈمی رسالپور کا دورہ کیا ۔ان کی اکیڈمی آمد پر پاک فضائیہ کے ایک چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا ۔ دورے کا مقصد اکیڈمی میں موجوداداروں کی تعلیمی اور تربیتی سہولیات کا جائزہ لینا تھا ۔ ۔ائیرچیف نے کالج آف فلائنگ ٹریننگ اور کالج آف ایروناٹیکل انجینئرنگ کا دورہ کیا وہاں انہوں نے ان بہترین اداروں کی تربیتی سہولیات کے اعلی معیار کو سراہا۔

جوکہ پاک فضائیہ کا طرئہ امتیاز ہیں۔انہوں نے فلائنگ انسٹرکٹر سکول اور فلائنگ ٹریننگ ونگ کا دورہ بھی کیا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے فلائنگ ٹریننگ ونگ کے دورے کے دوران تربیتی مشن کا جائزہ لینے کے لیے قراقرم 8 ایڈوانس جیٹ ٹرینر طیارے میں پرواز کی جسے پاکستان اور چائنہ نے مشترکہ طور پر بنایا ہے۔

(جاری ہے)

پاک فضائیہ کے سربراہ زیر تربیت ہوابازوں کی بنیادی فلائنگ میں بہت دلچسپی لیتے ہیں تاکہ ان کی ہوابازی کی مہارت کو مضبوط بنیادوں پر اسطوار کیا جاسکے۔

پاک فضائیہ کے سر براہ زیرتربیت کیڈٹس اور سٹاف سے ملے اور ان کی تن دہی اور دی گئی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے انجام دینے کے جذبے کو سراہا ۔ انہوں نے دوست اور برادر ممالک کے طلباء کو بہترین تربیت فراہم کرنے کی کاوشوں کو سراہا۔ قبل ازیں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ کی آمد پر ائیر وائس مارشل راشد کمال ، ائیر آفیسر کمانڈنگ پی اے ایف اکیڈمی رسالپور نے ان کا استقبال کیا۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ ملکی فضائی سرحدوں کی امین ہے۔ جنگ ہویا امن پاک فضائیہ نے ملکی دفاع میں ایک اہم کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ پی اے ایف اکیڈمی رسالپور بہترین تربیتی ادارہ اور پاک فضائیہ کا بیش قیمت سرمایہ ہے ۔ جدید دنیا کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے پاک فضائیہ پوری طرح تیار ہیں۔

پی اے ایف اکیڈمی رسالپور فضائی تربیتی درسگاہ ہے بہترین اداروں کی سہولیات کے اعلیٰ معیارجوکہ پاک فضائیہ کا طرئہ امتیاز ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز ایک روزہ دورہ کے موقع پرافسران، زیرتربیت کیڈٹس اور سٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے پی اے ایف اکیڈمی رسالپور کا دورہ کیا ۔

ان کی اکیڈمی آمد پر پاک فضائیہ کے ایک چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا ۔ دورے کا مقصد اکیڈمی میں موجوداداروں کی تعلیمی اور تربیتی سہولیات کا جائزہ لینا تھا ۔ ۔ائیرچیف نے کالج آف فلائنگ ٹریننگ اور کالج آف ایروناٹیکل انجینئرنگ کا دورہ کیا وہاں انہوں نے ان بہترین اداروں کی تربیتی سہولیات کے اعلی معیار کو سراہا۔ جوکہ پاک فضائیہ کا طرئہ امتیاز ہیں۔

انہوں نے فلائنگ انسٹرکٹر سکول اور فلائنگ ٹریننگ ونگ کا دورہ بھی کیا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے فلائنگ ٹریننگ ونگ کے دورے کے دوران تربیتی مشن کا جائزہ لینے کے لیے قراقرم 8 ایڈوانس جیٹ ٹرینر طیارے میں پرواز کی جسے پاکستان اور چائنہ نے مشترکہ طور پر بنایا ہے۔پاک فضائیہ کے سربراہ زیر تربیت ہوابازوں کی بنیادی فلائنگ میں بہت دلچسپی لیتے ہیں تاکہ ان کی ہوابازی کی مہارت کو مضبوط بنیادوں پر اسطوار کیا جاسکے۔

پاک فضائیہ کے سر براہ زیرتربیت کیڈٹس اور سٹاف سے ملے اور ان کی تن دہی اور دی گئی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے انجام دینے کے جذبے کو سراہا ۔ انہوں نے دوست اور برادر ممالک کے طلباء کو بہترین تربیت فراہم کرنے کی کاوشوں کو سراہا۔ قبل ازیں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ کی آمد پر ائیر وائس مارشل راشد کمال ، ائیر آفیسر کمانڈنگ پی اے ایف اکیڈمی رسالپور نے ان کا استقبال کیا۔