سعودی عرب میں جنگی مشقیں ختم،ا ختتامی تقریب میں جنرل راحیل شریف کی شرکت

بدھ 30 اپریل 2014 02:38

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30اپریل۔2014ء)سعودی عرب میں دو روزہ جنگی مشقیں ختم ہوگئیں۔ اختتامی تقریب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف جنگی مشقوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کے لیے سعودی ولی عہد اور وزیردفاع شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر سعودی عرب پہنچے تھے ۔ اختتامی تقریب میں بحرین کے شاہ حماد بن عیسیٰ اور دیگر خلیجی ممالک کے وزرا بھی شریک ہوئے۔ شمشیر عبداللہ نامی جنگی مشقوں میں سعودی فوج کے زمینی دستوں ، لڑاکا طیاروں اور ہیلی کاپٹروں نے بھی حصہ لیا۔