افغانستان‘ جھڑپوں میں 49 جنگجو‘ 5 فوجی ہلاک‘ متعدد زخمی

بدھ 30 اپریل 2014 02:27

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30اپریل۔2014ء) افغانستان میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں 49 جنگجو‘ 5 فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان وزارت دفاع کے ترجمان جنرل محمد ظاہر عظیمی نے بتایا کہ اتحادی فورسز نے صوبہ پکتیا میں آپریشن کے آغاز کے بعد 500 سے زائد طالبان کو حملوں کا نشانہ بنایا جبکہ اس موقع پر جھڑپوں کے دوران 49 طالبان اور 5 فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حملوں میں متعدد طالبان زخمی بھی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حملوں کے دوران متعدد فضائی حملے بھی کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :