اسدعمر نے شوگرملزسبسڈی کیس کونیب میں بھجوانے کی بات کی ہے، پہلے ان کاکیس نیب میں جاناچاہیے،جاویدکیانی، اسد ایک نجی کمپنی کے سی ای او کے طورپر تین سوروپے کی گیس تیس روپے میں فراہم کراتے رہے اور اس کے بدلے میں وہ چارکروڑ روپے تنخواہ بھی لیتے رہے، پریس کانفرنس سے خطاب

بدھ 30 اپریل 2014 02:20

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30اپریل۔2014ء )شوگرملزایسوسی ایشن کے سینئر رہنماجاویدکیانی نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے رہنمااسدعمر نے شوگرملزسبسڈی کیس کونیب میں بھجوانے کی بات کی ہے،سب سے پہلے ان کاکیس نیب میں جاناچاہیے کیونکہ وہ ایک نجی کمپنی کے سی ای او کے طورپر تین سوروپے کی گیس تیس روپے میں فراہم کراتے رہے اور اس کے بدلے میں وہ چارکروڑ روپے تنخواہ بھی لیتے رہے۔

شوگرملز ایسوسی ایشن کے گلبرگ دفترمیں شوگرملز ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین ریاض قدیربٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جاوید کیانی نے کہا کہ حکومت شوگرملز کوکوئی سبسڈی نہیں دے رہی اورتحریک انصاف کے رہنمااسدعمرکواپنے گریبان میں جھانکناچاہیے جوشوگرملزکے سبسڈی کیس کونیب میں بھجوانے کی بات کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کاکہناتھا کہ سب سے پہلے اسدعمرکاکیس نیب میں جاناچاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اسد عمر نے ایک نجی کمپنی کواس وقت تین سوروپے کی گیس تیس روپے میں فراہم کروائی تھی جب وہ اس کمپنی کے سی ای اوتھے اوروہ اس کام کے کمپنی سے چارکروڑ روپے ماہانہ تنخواہ بھی وصول کرتے تھے۔جاویدکیانی نے بتایا کہ شوگرملزکوبہت سے مسائل کاسامناہے۔ملوں کے ذمہ کسانوں کے پندرہ سے بیس ارب روپے واجب الاداہیں۔حکومت نے فوری تعاون نہ کیاتوادائیگی ممکن نہیں ہوگی اورپاکستان کی یہ صنعت دیگرممالک سے پیچھے بھی رہ جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ اس سال ملک میں چینی کی ریکارڈپیداوارہوئی ہے،ملکی ضرورت ستائیس لاکھ ٹن جبکہ گیارہ لاکھ ٹن چینی وافرموجودہے۔اس لیے حکومت ای سی سی سے منظورشدہ اڑھائی لاکھ ٹن چینی کی برآمدکیلئے ایس آراو077جاری کرے جوکہ چینی کی برآمدپالیسی کاحصہ ہے۔

متعلقہ عنوان :