مستونگ: پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ ،6پولیس اہلکار جاں بحق ،10سے زائد زخمی ،پولیس کی فائرنگ سے ایک ڈاکو بھی ہلاک

بدھ 30 اپریل 2014 02:21

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30اپریل۔2014ء) مستونگ میں سکیورٹی اہلکاروں اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کے نتیجے میں چھ سکیورٹی اہلکار شہید اور دس سے زائد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز کوئٹہ کی تحصیل مستونگ میں بینک ڈکیتی کے بعد ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے سکیورٹی گارڈ کو قتل کردیا اور نجی بینک سے فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

اطلاع بروقت ملنے پر پولیس نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا اور شہر سے کچھ دور ڈاکوؤں ا ور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں لیویز اور پولیس اہلکاروں نے شرکت کی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے چھ اہلکار موقع پر جاں بحق ہوگئے اور دس سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے زخمیوں میں ڈی ایس پی اور اسسٹنٹ کمشنر بھی شدید زخمی ہوئے ۔

ذرائع نے بتایا کہ پولیس کی فائرنگ سے ایک ڈاکو بھی ہلاک ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :