گڈوتھرمل پاور پلانٹ سے نصیرآباد کے گرڈ اسٹیشنوں کو بجلی سپلائی کرنے والی بجلی کی مین ٹرانسمیشن میں فنی خرابی ، بجلی کا طویل بریک ڈاؤن،کاروبار زندگی مفلوج

بدھ 30 اپریل 2014 02:21

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30اپریل۔2014ء )گڈوتھرمل پاور پلانٹ سے نصیرآباد کے گرڈ اسٹیشنوں کو بجلی سپلائی کرنے والی بجلی کی مین ٹرانسمیشن میں فنی خرابی کے باعث بجلی کا طویل بریک ڈاؤن بچے بوڑھے خواتین سخت گرمی بلبلاء اٹھے کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہے گئی برف ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں آضافہ ہوگیا تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح کو گڈوتھرمل پاور پلانٹ سے نصیرآباد کے گرڈ اسٹیشنوں ڈیرہ مراد جمالی منجھو شوریٰ روجھان جمالی سمیت دیگر علاقوں کو بجلی سپلائی کرنے والی میں ٹرانسمیشن لائن میں جیکب آباد اور ڈیرہ الله یار کے درمیان فنی خرابی کے باعث بجلی کا طویل بریک ڈاؤن ہوا جس کی وجہ سے بچے بوڑھے خواتین سخت گرمی میں بلبلاء اٹھے اور کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہے گئی اور لوگ اپنے گھروں میں محصور ہوکر رہے گئے بجلی کی بندش کی وجہ سے برف دیگر ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں آضافہ ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :