سوئی ناردرن گیس نے بقایا جات کی عدم ادائیگی پر پشاو ر سمیت صوبے بھر میں پچاس سے زائد سرکاری ، صنعتی ، اداروں اور سی این جی سیکٹر کے گیس کنکشن منقطع کر دیئے

بدھ 30 اپریل 2014 02:25

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30اپریل۔2014ء)سوئی ناردرن گیس نے بقایا جات کی عدم ادائیگی پر پشاو ر سمیت صوبے بھر میں پچاس سے زائد سرکاری ، صنعتی ، اداروں اور سی این جی سیکٹر کے گیس کنکشن منقطع کر دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

سوئی ناردرن گیس کے ایم ڈی عارف حمید کی ہدایت کی روشنی میں محکمہ صحت ، تعلیم ، ضلعی انتظامیہ کے دفاتر سمیت اہم سرکاری رہائش گاہوں کے علاوہ سی این جی اور صنعتی اداروں کے گیس کے کنکشن منقطع کر دیئے ہیں پشاور ریجن میں تین سی این جی سٹیشنوں کے گیس بھی بند کر دیئے ہیں جبکہ تین صنعتی اداروں کے گیس کی فراہمی بند کی ہے جبکہ چوالیس سرکاری اور غیر سرکاری دفاتروں کے گیس کی فراہمی غیر معینہ مدت کے لئے بند کی گئی ہے ایم ڈی کی ہدایت کی روشنی میں پشاور ریجن اور ابیٹ آبادریجن میں نادہندہ گان کے خلاف آپریشن جاری ہیں ۔

متعلقہ عنوان :