مصباح الحق ہی آئندہ ورلڈکپ تک کپتان رہیں گے ،چیئرمین پی سی بی ،چیف سلیکٹرنے اجلاس میں مصباح کوہٹانے کاشوشہ چھوڑا،کپتان مقررکرناسلیکٹرنہیں چیئرمین پی سی بی کاکام ہے ،نجم سیٹھی

بدھ 30 اپریل 2014 02:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30اپریل۔2014ء)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈنجم سیٹھی نے مصباح الحق کوکپتانی سے ہٹانے سے متعلق چیف سلیکٹرکے بیان کومحض ایک شوشہ قراردیتے ہوئے واضح کیاہے کہ مصباح الحق ورلڈکپ2015ء تک کپتان رہیں گے ،سلیکٹرکاکام کپتان مقررکرنانہیں بلکہ ٹیم سیلکٹ کرناہے ۔

(جاری ہے)

لاہورمیں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہاکہ کپتان کے مقررکرنے کااختیارصرف چیئرمین پی سی بی کوہے اورجس کے بطورچیئرمین جوفیصلہ کیاہے اس پرقائم ہوں جس کے تحت مصباح الحق ہی آئندہ ورلڈکپ تک قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان رہیں گے ۔

نجم سیٹھی نے مزیدکہاکہ چیف سلیکٹرزنے مصباح الحق کوکپتانی سے ہٹانے سے متعلق اجلاس میں محض ایک سوشہ چھوڑاہے ۔چیف سلیکٹرکی رائے اپنی جگہ ہے اورہرسلیکٹرکی رائے دوسرے سے مختلف ہوسکتی ہے ۔