چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی سے شاہد آفریدی اور یونس خان کی ملاقات ،پاکستان ٹیم کے مستقبل اور سینٹرل کنٹریکٹ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا

بدھ 30 اپریل 2014 02:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30اپریل۔2014ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی اور سابق کپتان یونس خان کی چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی سے ملاقات ۔ پاکستان ٹیم کے مستقبل سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق کھلاڑیوں کو دیئے جانے والے سینٹرل کنٹریکٹ کے معاملہ پر بھی بات چیت کی گئی کرکٹ کی بہتری کے حوالے سے امور پر غور کیا گیا ۔ اس موقع پر نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ سینٹرل کنٹریکٹ کے حوالے سے کسی کھلاڑی کے ساتھ زیادتی نہیں کی جائے گی میرٹ اور کارکردگی پر تمام فیصلے کئے جائینگے شاہد آفریدی اور یونس خان نے چیئرمین پی سی بی کو اپنے مکمل تعاون اور کرکٹ کو آگے لے جانے کیلئے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا ۔