قومی ہاکی ٹیم کی ایشین گیمز میں شرکت کا معاملہ حل ہوگیا، حکومت نے انٹری بھجوانے کیلئے پی ایچ ایف کوعارف حسن کی سربراہی میں کام کرنے والی پی اواے سے رابطے کی اجازت دیدی

بدھ 30 اپریل 2014 02:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30اپریل۔2014ء) قومی ہاکی ٹیم کی ایشین گیمزمیں شرکت کا معاملہ حل ہوگیا۔ حکومت نے انٹری بھجوانے کیلئے پی ایچ ایف کوعارف حسن کی سربراہی میں کام کرنے والی پی اواے سے رابطے کی اجازت دیدی۔ پی اواے کے دو دھڑوں کی لڑائی کے باعث قومی ہاکی ٹیم کامن ویلتھ گیمز میں شرکت سے محروم ہوگئی جبکہ اس کی ایشین گیمز میں شرکت بھی غیر یقینی تھی۔

(جاری ہے)

ہاکی اور دیگر ٹیموں کی کوریا میں شیڈول ایشین گیمز میں شرکت عارف حسن گروپ کے ذریعے نام بھجوانے سے ہی ممکن ہوسکتی تھی۔ تاہم اب یہ معاملہ حل ہوتانظر آرہا ہے۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پی ایچ ایف کوخط میں اپنا اظہار دلچسپی آئی او سی چارٹر کے تحت تسلیم شدہ پی او اے کے توسط سے بھجوانے کی اجازت دے دی ہے۔ پی اواے کے صدر عارف حسن نے حکومت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :