وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیدی ، کمی کا اطلاق آج سے ہوگا ، پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 34پیسے ، لائٹ ڈیزل 93پیسے ، مٹی کا تیل 3روپے 8پیسے ، ہائی اوکٹین 1روپے 94پیسے اور ڈیزل کی قیمت 4روپے 51پیسے کمی کی منظوری

جمعرات 1 مئی 2014 07:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1مئی۔2014ء) وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی ، قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج جمعرات یکم مئی سے ہوگا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کی تھی جس پر وزارت خزانہ نے قیمتوں میں کمی کی سمری کو منظور کرتے ہوئے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 34پیسے ، لائٹ ڈیزل 93پیسے ، مٹی کا تیل 3روپے 8پیسے ، ہائی اوکٹین 1روپے 94پیسے اور ڈیزل کی قیمت 4روپے 51پیسے کمی کی منظوری دے دی گئی قیمتوں کا اطلاق آج جمعرات یکم مئی سے ہوگا ۔