نریندرمودی کابیان انتہائی غیرذمہ دارانہ ہے ،مودی کوزمینی حقائق کااندازہ نہیں ،ترجمان دفترخارجہ،کسی میں ہمت نہیں کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے،بیان

جمعرات 1 مئی 2014 07:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1مئی۔2014ء)ترجمان دفترخارجہ تسنیم اسلم نے کہاہے کہ بی جے پی کے رہنما اور وزارت عظمی کے امیدوار نریندرمودی کابیان انتہائی غیرذمہ دارانہ ہے ،مودی کوزمینی حقائق کااندازہ نہیں ،کسی میں ہمت نہیں کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان دفترخارجہ نے مزیدکہاکہ جوکہتاہے کہ داوٴدبراہیم کراچی میں ہے اس کوغلط فہی ہے وہ مودی کے پاکستان مخالف بیانات الیکشن میں حمایت جیتنے کی کوشش ہے ،ہماری سرحدوں پرفوجیں لگائی گئیں اربوں روپے خرچ کئے کسی میں ہمت نہیں پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے پاکستان کے خلاف کسی کوجارحیت کاسوچنابھی نہیں چاہئے ،ریاستی معاملات غیرسنجیدگی پرنہیں چلتے ،ایسی باتوں کے نتائج خطرناک ہوسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :