اسلام آباد،اے ڈی بی بجلی کی تقسیم کے سسٹم میں بہتری کیلئے پاکستان کو167.2ملین ڈالر قرض دے گا،یہ قرض بجلی کی تقسیم میں بہتری کے سرمایہ کاری پروگرام کی چوتھی قسط کے طور پر دیا جائے گا،اس سلسلے میں اقتصادی امور ڈویژن میں ایک معاہدے پر دستخط کئے گئے

جمعرات 1 مئی 2014 07:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1مئی۔2014ء)ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو بجلی کی تقسیم کے سسٹم میں بہتری کیلئے167.2ملین ڈالر قرض دے گا،یہ قرض بجلی کی تقسیم میں بہتری کے سرمایہ کاری پروگرام کی چوتھی قسط کے طور پر دیا جائے گا،اس سلسلے میں اقتصادی امور ڈویژن میں ایک معاہدے پر دستخط کئے گئے،معاہدے پر پاکستان کی طرف سے سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن نرگس سیٹھی اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے کنٹری ڈائریکٹر ورنر ای لیپاک نے دستخط کئے۔

(جاری ہے)

جاری پریس ریلیز کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو آرڈنری کیپیٹل ریسورس(او سی آر)کے طور پر 167.2ملین ڈالر قرض فراہم کرے گا،منصوبے کا مقصد سسٹم کی توسیع اور اضافے کے ذریعے بجلی کی تقسیم کے سسٹم کی صلاحیت میں اضافہ کرکے بوجھ میں کمی لانا ہے،منصوبے میں سیکنڈری ٹرانسمیشن گرڈ کے ذیلی سٹیشنوں پر132 کے وی کے ٹرانسفارمرز میں اضافے اور توسیع کرکے5.021 میگاواٹ ایمپےئرز کے ٹرانسفارمرز کی صلاحیت تک اضافہ شامل ہے،اچھی صلاحیت کے حامل ٹرانسفارمرز کے ذریعے اوورلوڈ ٹرانسفارمرز کو تبدیل کرنا اور 11کلوواٹ فیڈرز کی صلاحیت کے حامل اضافی تقسیم کے ٹرانسفارمررز کی تنصیب بھی منصوبے کا حصہ ہے،سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن نرگس سیٹھی نے توانائی کے شعبے کی ترقی میں اے ڈی بی کے کردار کی تعریب کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاری پروگرام کا مقصد صنعتی،کاروباری اور گھریلو صارفین کو مناسب اور قابل اعتماد بجلی کی سپلائی مہیا کرنا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ منصوبے کا مقصد اوور لوڈنگ میں کمی اور سسٹم میں اضافے اور توسیع سے بجلی تقسیم کے سسٹم کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے،انہوں نے کامیاب مذاکرات اور پاور ڈسٹریبیوشن انہانسمنٹ پروگرام کی چوتھی خط کے قرض معاہدے پر دستخطوں پر اعتماد کا اظہار کیا،انہوں نے اے ڈی بی کے توانائی کے شعبے کی ترقی کیلئے حکومت پاکستان کے ساتھ کام کرنے کی تعریف کی،انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی اقتصادی خوشحالی میں بہتری کے مشترکہ مقصد کے حصول کیلئے اے ڈی بی کے ساتھ کام جاری رکھے گی،اے ڈی بی کے کنٹری ڈائریکٹر نے کہا کہ بینک پاکستان کے ساتھ آنے والے دنوں میں ترقیاتی شراکت داری جاری رکھے گا۔