موجودہ حکومت کی توانائی محاصل کی پیداواراوردوسرے شعبوں میں اصلاحات شاندارہیں ،اندراوتی ملیان ،عالمی بینک ڈویلپمنٹ پالیسی کریڈٹ کے ساتھ اصلاحات کی معاونت کی تیاری کررہاہے ،عالمی بینک کی منیجنگ ڈائریکٹرکاوزیرخزانہ اسحاق ڈارکوخط

جمعرات 1 مئی 2014 07:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1مئی۔2014ء)عالمی بینک کی منیجنگ ڈائریکٹراندراوتی ملیان نے موجودہ حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈاکی تعریف کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت کی توانائی محاصل کی پیداواراوردوسرے شعبوں میں اصلاحات شاندارہیں ،عالمی بینک ڈویلپمنٹ پالیسی کریڈٹ (ڈی پی سیز)کے ساتھ حکومتی اصلاحات کی معاونت کی تیاری کررہاہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے وفاقی وزیرخزانہ سینیٹراسحاق ڈارکولکھے گئے ایک خط میں کیا۔

انہوں نے وفاقی وزیرکوتوانائی ،محاصل کی پیداواراوردوسرے شعبوں میں اصلاحات اپنانے اوران پرعملدرآمدپرمبارکبادپیش کی اورکہاکہ حکومت کااصلاحاتی ایجنڈاشاندارہے ،خط میں انہوں نے ٹیکس میں اضافے اورایس آراوزکی پالیسی پرحکومتی کوششوں کی تعریف کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ گردشی قرضہ کاخاتمہ حکومت کی بہت بڑی کامیابی ہے ،خط میں انہوں نے توانائی کمپنیوں کی انتظامیہ کی بہتری اورقدرتی گیس میں مزیدپرکشش سرمایہ کاری میں بہتری کی اصلاحات پرامیدکااظہارکیاہے ۔

انہوں نے پاکستان کیلئے عالمی بینک گروپ کی نئی کنٹری پارٹنرشپ سٹریٹجی (سی پی ایس)کونئی شکل دینے میں رہنمائی پروفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکاشکریہ اداکیا۔جس کی آج یکم مئی کوعالمی بینک کی طرف سے منظوری متوقع ہے ،خط میں انہوں نے محسوس کیاہے کہ پاکستان کی ترقی کے چیلنجزکی حکمت عملی کاوژن چاراینریعنی توانائی ،معیشت ،شدت پسندی اورتعلیم کے ساتھ مکمل طورپرہم آہنگ ہے ۔

متعلقہ عنوان :