عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہوکر100سوامریکی ڈالرفی بیرل تک آگئی

جمعرات 1 مئی 2014 08:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1مئی۔2014ء)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں مزیدکم ہوکر 100امریکی ڈالرفی بیرل تک آگئی ہیں ،جس سے پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی متوقع ہے ،تاہم پاکستانی عوام کواس مزیدکمی کافائدہ اٹھانے کیلئے ایک ماہ مزیدانتظارکرناہوگا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق بدھ کے روزپاکستان میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں گزشتہ کمی اورڈالرکی قدرمیں بھی گزشتہ کمی کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی دیکھنے کوملی تاہم حیرت انگیزطورپرعالمی مارکیٹ مین اسی روزخام تیل کی قیمت 100ڈالر29سینٹ فی بیرل سے کم صرف سوڈالرفی بیرل کی سطح پرآگئی ہے ،تاہم عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں جوکمی بدھ کے روزہوئی ہے اس کاپاکستانی عوام ابھی نہیں بلکہ ایک ماہ بعد31مئی کواس کے ثمرات عام پاکستانیوں تک پہنچیں گے کیونکہ اس روزپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاآئندہ تعین ہوگارواں ماہ مئی کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاتعین کیاجاچکاہے اوراس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری ہوچکاہے ،امیدکی جاسکتی ہے کہ آئندہ جون کے ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پاکستان میں کم ہوں گی۔