امریکی عوام کی اکثریت اپنی حکومتوں کی دنیا بھر میں دخل اندازی پر مبنی پالیسیوں کی مخالف ہے،سروے رپورٹ

جمعرات 1 مئی 2014 07:47

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1مئی۔2014ء) امریکی عوام کی اکثریت اپنی حکومتوں کی دنیا بھر میں دخل اندازی کرنے سے اکتا چکی ہے ۔ ایک امریکی اخبار اور ٹی وی چینل کی جانب سے جاری کی گئی مشترکہ سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی عوام کی نصف آبادی یہ چاہتی ہے کہ امریکہ عالمی معاملات میں کم سے کم مداخلت کرے جبکہ صرف انیس فیصد شہری امریکہ کے فعال کردار کے خواہاں ہیں ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق 38فیصد شہری امریکی صدر باراک اوبامہ کی خارجہ پالیسیوں کے حامی ہیں جبکہ اکتالیس فیصد ان پالیسیوں کیخلاف ہیں ۔

متعلقہ عنوان :