شمالی کوریا نے نئے طرز کے میزائل تجربے کی دھمکی دیدی،امریکی صدر کے ایشیائی دورے کے دوران ایسے واضح ہوا ہے کہ شمالی کوریا پر جوہری جنگ مسلط کرنا چاہتے ہیں ، ترجمان پیانگ یانگ

جمعرات 1 مئی 2014 07:47

پیانگ یانگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1مئی۔2014ء) شمالی کوریا نے نئے طرز کے میزائل تجربے کی دھمکی دیدی ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی صدر باراک اوبامہ کے ایشیائی دورے کے دوران ایسے واضح ہوا ہے کہ شمالی کوریا پر جوہری جنگ مسلط کرنا چارہا ہے یہی وجہ ہے کہ پیانگ یانگ نے اب بلا رکاوٹ اپنی جوہری صلاحیت میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ اب ہم جوہری ڈیکلیئریشن تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ جدید طرز کا میزائل تجربہ کیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :