گوگل نے2017 میں نئی خودکار گاڑی لانے کا اعلان کردیا

جمعرات 1 مئی 2014 07:48

فلوریڈا (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1مئی۔2014ء)موڑ کاٹنا ہو یا پھر سڑک حادثات سے محفوظ رہنا، گوگل کی خود کار گاڑی نے سات لاکھ میل ڈرائیونگ کا امتحان کامیابی سے پاس کرلیا۔ آئندہ تین سال میں جدید گاڑیاں سڑکوں پر فراٹے بھرتی نظر آئے گی۔ ڈرائیونگ سے پریشان لوگ خوش ہوجائیں۔

(جاری ہے)

مشہور سرچ انجن گوگل نے اپنی خود کار گاڑیوں کی جلد فروخت کا فیصلہ کرلیا ہے، کمپنی حکام کے مطابق ، خود کار گاڑیوں نے کیلی فورنیا کی سڑکوں پر سات لاکھ میل کا سفر بغیر کسی حادثے کے طے کرلیا ہے۔

اس دوران گاڑی نے موڑ کاٹنے اور رکاوٹوں سے بچنے کی مہارت کا بھی مظاہرہ کیا۔گوگل نے ابتدائی تجربے کی ویڈیو بھی جاری کی ہے، جس میں کمپیوٹر کی مدد سے گاڑی سڑک پر نہ صرف فراٹے بھرتی نظر آرہی ہے، بلکہ ڈرائیور کی مدد کے بغیر بریک لگانے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے۔ کمپنی کے مطابق، خود کار گاڑیاں ، دو ہزار سترہ تک لوگوں کی دسترس میں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :