بلوچستان ہائیکورٹ ، سردار زادہ سردار خان رند کے اغواء و قتل کے مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست منظور

جمعرات 1 مئی 2014 07:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1مئی۔2014ء)بلوچستان ہائیکورٹ نے سابق ضلع ناظم کچھی سردار زادہ سردار خان رند کے اغواء و قتل کے مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی رند قبیلے کے سربراہ سردار یار محمد رند کے صاحبزادے سابق ضلع ناظم کچھی سردار خان رند اغوا ء اور قتل کے دو مختلف مقدمات میں ماتحت عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیئے جانے کے بعد بدھ کو یہاں بلوچستان ہائیکورٹ میں جسٹس جمال خان مندوخیل و جسٹس شکیل احمد بلوچ پر مشتمل ڈویژن بینچ کے روبرو پیش ہوئے ان کے وکیل ایاز ظہور ایڈووکیٹ نے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی معزز عدالت نے مقدمات میں عبوری ضمانت کیلئے درخواست پردو دو لاکھ روپے کی ضمانتیں منظور کرلیں اور ہدایت کی کہ ضمانتیں بلوچستان ہائیکورٹ سبی بینچ میں جمع کرائی جائیں اس موقع پر رکن بلوچستان اسمبلی میر عامر خان رند ،میر صلاح الدین رند میر حبیب اللہ رند میر اسلم رند و دیگر بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :