عدم ادائیگی پردوسروں کی بجلیاں کاٹنے والاآئیسکوخودایف بی آرکااربوں کانادھندہ نکلا،انکم ٹیکس کانوٹس ملتے ہی عدالت سے رجوع کرلیا

جمعرات 1 مئی 2014 07:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1مئی۔2014ء)عدم ادائیگی پردوسروں کی بجلیاں کاٹنے والاآئیسکوخودایف بی آرکااربوں کانادھندہ نکلا،انکم ٹیکس کانوٹس ملتے ہی عدالت سے رجوع کرلیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق دوسروں کوبل کی ادائیگی نہ کرنے پرنوٹس اورپھربجلیاں کاٹنے والاآئیسکوخودہی نادہندہ ہے اورایف بی آرنے آئیسکوکوانکم ٹیکس ریکوری کی سیکشن 140کے تحت نوٹس بجھوایاہے کہ وہ 2ارب 12کروڑروپے کے انکم ٹیکس واجبات اداکرے لیکن آئیسکوخودرقم اداکرنے کے بجائے ریکوری سے بچنے کیلئے عدالت چلاگیا۔