ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی بجلی اور گیس کی چوری پکڑی گئی، واپڈا اور سوئی گیس نے چھاپے مار کرکنکشن کاٹ دیئے

جمعرات 1 مئی 2014 07:43

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1مئی۔2014ء) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گورچانی کی بجلی اور گیس کی چوری پکڑی گئی واپڈا اور سوئی گیس نے چھاپے مار کرکنکشن کاٹ دیئے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے علاقے خیابان سرور میں محکمہ واپڈا اور سوئی گیس نے چھاپہ مار کر ایک گھر میں بجلی اور گیس چوری پکڑ لی اور اس گھر کے کنکشن کاٹ دیئے نجی ٹی وی کے مطابق جس گھر میں چھاپہ مارا گیا وہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گورچانی کا ہے اور ان کے بجلی اورگیس دونوں کنکشن کاٹ دیئے گئے ہیں ۔