میرے کوچ بننے سے متعلق ابھی کچھ کہناقبل ازوقت ہے ،وقاریونس،پاکستان کرکٹ نے بہت کچھ دیالوٹاوٴں گاتوخوشی ہوگی،چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کے بعدمیڈیاسے گفتگو

جمعرات 1 مئی 2014 07:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1مئی۔2014ء)سابق کرکٹروقاریونس نے کہاہے کہ ان کے کوچ بننے سے متعلق ابھی کچھ کہناقبل ازوقت ہے ،پاکستان کرکٹ نے بہت کچھ دیالوٹاوٴں گاتوخوشی ہوگی ۔

(جاری ہے)

لاہورمیں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی سے ملاقات کے بعدمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے وقاریونس نے کہاکہ ان کی سیٹھی سے تفصیلی ملاقات ہوئی ہے اورچارسے پانچ دن میں پتہ چل جائے گا کہ وہ کوچ بنتے ہیں یانہیں ان کے کوچ بننے سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہاجاسکتااوروقت سے پہلے کچھ بولناغلط ہوگا۔انہوں نے کہاکہ میراکسی سے کوئی اختلاف نہیں پاکستان کرکٹ نے انہیں بہت کچھ دیاہے اگروہ اسے لوٹائیں گے توانہیں خوشی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :