عالمی بینک نے پاکستان کیلئے12 ار ب ڈالر کے قرضے کی منظوری دیدی

جمعہ 2 مئی 2014 06:15

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2مئی۔ 2014ء ) عالمی بینک نے پاکستان کیلئے12 ار ب ڈالر کے قرضے کی منظوری دیدی ہے ۔یہ منظوری ورلڈ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں دی گئی جو واشنگٹن میں ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں میں پاکستان کیلئے12 ارب ڈالر کے قرضے کی منظوری دی گئی ہے یہ رقم پاکستان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے استعمال ہو گی ، عالمی بینک کی طرف سے بجٹ میں مدد کیلئے ایک ارب ڈالر کے پیکج کی منظوری بھی دی گئی ہے یہ رقم رواں سال جون تک یکمشت فراہم کر دی جائیگی، آسان اقساط پر مشتمل یہ قرضہ ملک میں توانائی کے شعبے کے مختلف منصوبوں اور ٹیکس اصلاحات کیلئے ہو گا، عالمی بنک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اجلاس میں پاکستانی معاشی اعشاریوں کی مثبت کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کنٹری حکمت عملی کے تحت چار سال کیلئے بارہ ارب ڈالر کی بھی منظوری دے دی ، یہ گیارہ ارب ڈالر ملک میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے استعمال ہو ں گے ۔

یاد رہے کہ ورلڈ بنک کی منیجنگ ڈائریکٹر انداروتی ملیانی نے وزیر خزانہ اسحق ڈار کو ایک خط بھی لکھا تھا جس میں پاکستان کی اقتصادی پالیسیوں اور اصلاحات کے پروگرام کی تعریف کی گئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :