امریکہ‘ پاکستانی نژاد بھائیوں پر فوجیوں پر حملے کا الزام عائد کرنے کی تیاری ، مقدمے کی سما عت 9 مئی کو ہو گی

جمعہ 2 مئی 2014 06:22

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2مئی۔ 2014ء) امریکا کے شہر نیو یارک میں دہشت گرد حملے کی سازش کے ملزمان پاکستانی نژ اد دو بھائیوں رئیس قاضی اور شہریار قاضی پر دو امریکی فوجی افسران پر حملہ کرنے کا الزام بھی عائد کیا جا رہا ہے۔ رئیس قاضی اور شہریار قاضی ریاست جنوبی فلوریڈا میں اپنے کیس کی سماعت کے منتظر ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دونوں بھائیوں اور دو نائب مارشل کے درمیان جھگڑے کا واقعہ 8 اپریل کو پیش آیا۔

ڈسٹرکٹ جج رابرٹ سیکولاکے احکامات کے مطابق اس الزام پر9 مئی کوسماعت ہوگی۔ امریکی مارشل سروس کے ترجمان بیری گولڈن نے دو نائب مارشل اور دونوں بھائیوں کے درمیان ہاتھا پائی کی تصدیق کی ہے۔ دونوں بھائیوں کو پہلے ہی نیویارک میں بڑے پیمانے پر حملہ کرنے کی سازش میں ملوث ہونے اوردہشت گردی سے متعلق دیگر سنگین الزامات کا سامنا ہے