اسرائیل کو جلد قانونی طورپر ”صیہونی ریاست“ کا درجہ دیدیا جائے گا، بینجمن نیتن یاہو

جمعہ 2 مئی 2014 06:08

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2مئی۔ 2014ء) فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ نہ ہونے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہونے اسرائیل کو صیہونی النسل ریاست کا درجہ دینے کی دھمکی دی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تل ابیب میں اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو”صیہونی ریاست“ کا درجہ دینے کے لئے پارلیمنٹ میں جلد قرارداد لائی جائے گی جس کی منظوری کے بعد اسرائیل میں صرف یہودیوں کو خاص حقوق حاصل ہوں گے۔

واضح رہے کہ فلسطینی علاقوں پر قبضے اورنہتے فلسطیینوں پر مظالم کی وجہ سے پاکستان سمیت مسلم ممالک کی اکثریت اوردیگر ممالک نے ابھی تک اسرائیل کو ایک ریاست کے طورپر تسلیم نہیں کیا اور حال ہی میں فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرائیل کی جانب سے امن معاہدہ سبوتاڑ کرنے کے بعد دونوں ممالک کی سرحدیں متعین کرنے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :