جان کیری چار افریقی ممالک کے دورے پر ادیس آبابا پہنچ گئے

جمعہ 2 مئی 2014 06:09

ادیس آبابا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2مئی۔ 2014ء)امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے جنوبی سوڈان میں نسل کشی سے خبردار کیا ہے۔ چار افریقی ممالک کے اپنے دورے کے دوران ایتھوپیا میں انہوں نے کہا اگر جنوبی سوڈان میں کئی ماہ سے جاری خانہ جنگی ختم نہیں ہوئی تو اس ملک میں نسل کشی کا خطرہ بڑھ جائے گا۔

(جاری ہے)

ایتھوپیا کے رہنماوٴں کے ساتھ کیری کی ملاقاتوں کے دوران جنوبی سوڈان میں خانہ جنگی اور قحط کے موضوع پر ہی توجہ مرکوز رہے گی۔ یہ امر اہم ہے کہ جنوبی سوڈان کے متحارب گروپوں کے درمیان امن مذاکرات کا میزبان ایتھوپیا ہی ہے۔ کیری ایتھوپیا کے بعد انگولا، جمہوریہ کانگو اور جنوبی سوڈان بھی جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :