یوکرینی وزارت خارجہ نے روسی فوجی اتاشی کو ’ناپسندیدہ شخصیت‘ قرار دے کر حراست میں لے لیا ،ملک چھوڑنے کا حکم

جمعہ 2 مئی 2014 06:11

کیف (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2مئی۔ 2014ء )یوکرین میں ایک روسی فوجی اتاشی کو جاسوسی کے شبے میں گرفتار کر کے ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ یوکرین کی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ فوجی اتاشی سفارتی حیثیت کے مطابق کارروائیاں نہیں کر رہا تھے، بلکہ مشکوک سرگرمیوں میں ملوث تھے۔یوکرینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ روس کے اتاشی کو بدھ کے روز ’ناپسندیدہ شخصیت‘ قرار دے کر حراست میں لے لیا گیا تھا۔

ترجمان نے مزید تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کیا۔ کریملن نے اس معاملے پر ابھی تک کوئی عوامی تبصرہ نہیں کیا۔یاد رہے کہ یوکرین اور ہمسایہ ملک روس کے درمیان شدید سیاسی اور عسکری کشیدگی جاری ہے۔ دونیتسک اور لوہانسک کے علاقوں میں علیحدگی پسندوں نے متعدد سرکاری عمارتوں پر قبضہ کر رکھا ہے اور کئی عالمی مبصرین بھی ان کے قبضے میں ہیں۔

(جاری ہے)

ادھر کیف اور مغربی ممالک نے روس پر الزام لگایا ہے کہ وہ یوکرین میں علیحدگی پسند بدامنی پھیلا رہا ہے، لیکن ماسکو نے اس بات کی تردید کی ہے۔

بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے یوکرین کی معیشت کی بحالی کے لیے 17.1 ارب ڈالر کے قرضے کا اعلان کیا ہے۔ یہ قرضہ سخت معاشی اصلاحات سے مشروط ہے جن میں ٹیکسوں اور تونائی کی قیمتوں میں اضافہ شامل ہیں۔ے