میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ،اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

جمعہ 2 مئی 2014 06:07

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2مئی۔ 2014ء) ملک کے بیشتر علاقوں میں سورج جمعرات کو بھی پوری آب و تاب کے ساتھ چمکتا رہا ۔ چھٹی کے باوجود بیشتر شہری گھروں میں دْبک گئے ہیں۔ اندرون سندھ کے شہروں نواب شاہ، سکھر، لاڑکانہ، میر پور خاص پر گر می انتہائی زورں پر ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب کے میدانی علاقوں ملتان، رحیم یار خان، بہاولپور، بہاولنگر،ساہیوال، اوکاڑہ اور لاہور میں بھی سورج آ گ برسا رہا ہے۔ پشاور میں بھی گرمی میں اضافہ ہوا ہے۔ بلوچستان کے بیشتر علاقوں کے شہری بھی گرمی سے بے حال ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی یہ شدت آئندہ چوبیس گھنٹے تک رہے گی۔آج جمعہ کو اسلام آباد، سرگودھا اور فیصل آباد ڈویژن میں چند ایک مقامات پر تیز ہوا کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔