ملک، کامران اور عمر امین کو سینٹرل کنٹریکٹ نہیں ملیں گے،نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں شعیب ملک،کامران اکمل ، عمر امین کے نام شامل نہیں،فواد عالم تین سال بعد سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے، احمد شہزاد اور عمر اکمل کو اے کٹیگری ملنے کا امکان

جمعہ 2 مئی 2014 06:02

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2مئی۔ 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ پلیئرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کی تیاری میں مصروف ہے۔ ذرائع کے مطابق نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں شعیب ملک،کامران اکمل ، عمر امین کے نام شامل نہیں ہیں۔ جبکہ فواد عالم تین سال بعد سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

احمد شہزاد اور عمر اکمل کو اے کٹیگری ملنے کا امکان ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کے ماہانہ معاوضوں میں25سے30 فیصد اضافہ کرے گا۔ اس سے قبل مصباح الحق اور محمد حفیظ کو بھی بریفنگ دے چکا تھا۔ مصباح الحق نے نئے کنٹریکٹ کے مسودے پر اتفاق کر لیا تھا۔ پی سی بی نے مصباح نے گرین سگنل ملنے کے بعد بقیہ سینئر کھلاڑیوں کو تفصیلات سے آگاہ ضرور کیا لیکن ان سے کوئی رائے نہیں لی گئی۔