یوتھ اولمپکس گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم کی شرکت خطرے میں پڑھ گئی، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ڈیڈ لائن گز رنے کے باوجود کھلاڑیوں کے نام نہیں بھجوائے

جمعہ 2 مئی 2014 06:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2مئی۔ 2014ء) یوتھ اولمپکن گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم کی شرکت خطرے میں پڑھ گئی پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ڈیڈ لائن گزراے کے باوجود کھلاڑیوں کے نام نہیں بھجوائے ۔ یوتھ اولمپکس گیمز سولہ اگست سے چین میں منعقد ہونگے ۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل اولمپک ایسوسی ایشن کی بارہا تنبیہ کے باوجود آپس کے اختلافات کی وجہ سے ملک میں قومی کھیل ہاکی کا مستقبل تباہ ہورہا ہے اور پاکستانی ٹیم کئی اہم ایونٹس میں شرکت سے محروم ہوگئی ہے اور اب دوبارہ انٹرنیشنل اولمپکس کی جانب سے ڈیڈلائن گزرنے کے بعد یوتھ اولمپکس گیمز میں بھی پاکستان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :