ڈیرہ ،زہریلے پانی کے نالے میں گرکر13افرادجاں بحق ہوگئے،نالے میں شوگرملوں کازہریلافضلہ داخل ہوتاہے ،گزشتہ روزمزدوروہاں سے گزرتے ہوئے نالے میں گرگئے تھے ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کا وقعہ کانوٹس، کمشنراورڈپٹی کمشنرکوموقع پرپہنچنے کی ہدایت ،رپورٹ طلب کرلی

ہفتہ 3 مئی 2014 07:30

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3مئی۔2014ء)ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے رمک میں زہریلے پانی کے نالے میں گرکر13افرادجاں بحق ہوگئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق گزرنے والے نالے میں شوگرملوں کازہریلہ فضلہ داخل ہوتاہے ،جمعہ کی شام اس علاقے میں کھیتوں میں کام کرنے والے مزدوروہاں سے گزرتے ہوئے زہریلے پانی سے بھرے نالے میں گرگئے ،جس کے باعث مزدوروں اوران کے اہل خانہ سمیت13افرادجاں بحق ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق نالے میں گرنے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں ،گرنے والے 10افرادکی نعشیں نکال لی گئی ہیں ۔اس علاقے میں دوشوگرملیں ہیں اورفضلہ نالے کے ذریعے دریائے سندھ میں جاتاہے ،پولیس کاکہناہے کہ نالے سے گزرتے ہوئے ایک عورت گرگئی ہے جسے بچانے کیلئے یکے بعددیگرے دوسرے لوگ پانی میں گرتے گئے اورجاں بحق ہوگئے گرنے والے چندافرادزخمی بھی ہیں جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

(جاری ہے)

ادھروزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویزخٹک نے ڈیرہ اسماعیل خان میں زہریلے پانی سے ہلاکتوں کانوٹس لیتے ہوئے کمشنراورڈپٹی کمشنرکوموقع پرپہنچنے کی ہدایت اورواقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ۔ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں شوگرملوں کازہریلافضلہ ملے پانی کے نالے میں ڈوب کرتیرہ افرادجاں بحق اورمتعددبے ہوش ہونے کے واقع پروزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا۔پرویزخٹک نے کمشنراورڈپٹی کمشنرکوہدایت کی کہ وہ فوری طورپرجائے حادثہ پرپہنچیں اورواقعہ کی مکمل رپورٹ پیش کریں۔

متعلقہ عنوان :