ڈھانچہ جاتی اصلاحات سے ملک کے اقتصادی اشاریئے بتدریج بہتر ہو رہے ہیں، غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 12 ارب ڈالر تک بڑھ چکے ،30 ستمبر15 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ جائیں گے،وزیر خزانہ اسحاق ڈار،عالمی بنک کے منظوری کردہ قرض سے ملک میں معاشی استحکام آئیگا، زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا، لندن سٹاک ایکسچینج کے چیف ایگزیکٹو آفیسرکی قیادت میں وفد سے گفتگو

ہفتہ 3 مئی 2014 07:40

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3مئی۔2014ء)وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ حکومت کی جانب سے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے نتیجہ میں ملک کے اقتصادی اشاریئے بتدریج بہتر ہو رہے ہیں، غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 12 ارب ڈالر تک بڑھ چکے ہیں ، 30 ستمبر 2014ء تک زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ جائیں گے،عالمی بنک کی جانب سے منظوری کردہ قرض ملک کیلئے معاشی استحکام کی ضمانت دے گا۔

گزشتہ روز لندن میں لندن سٹاک ایکسچینج کے چیف ایگزیکٹو آفیسر زیویئر رولٹ کی قیادت میں سرکردہ فنڈ منیجرز کے وفد سے ملاقات کے دوران وزیرخزانہ سینیٹراسحاق ڈارنے کہا کہ،یورو بانڈ کے اجراء سے پاکستان 7 سال کی عدم موجودگی بعد دوبارہ بین الاقوامی بانڈ مارکیٹ میں واپس آیا ہے۔وفاقی وزیرخزانہ سینیٹراسحاق ڈار نے کہاہے کہ حکومت کی جانب سے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے نتیجہ میں ملک کے اقتصادی اشاریئے بتدریج بہتر ہو رہے ہیں، غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 12 ارب ڈالر تک بڑھ چکے ہیں ، 30 ستمبر 2014ء تک زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے عالمی بنک کی جانب بجٹ سپورٹ کی مد میں ایک ار ب ڈالر اور آئندہ پانچ سال کے کیلئے گیارہ ارب ڈالر کے قرض کی منظوری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس کامیابی پر قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قرض ملک کیلئے معاشی استحکام کی ضمانت دے گا اور اس سے ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا۔