افغانستان ، مٹی کے تودے تلے دب کر350افرادجاں بحق،150دب گئے

ہفتہ 3 مئی 2014 07:26

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3مئی۔2014ء)شمالی افغانستان میں مٹی کے تودے تلے دب کر350افرادجان کی بازی ہارگئے،150سے زائدافرادابھی بھی دبے ہیں ۔میڈیارپورٹس کے مطابق حالیہ بارشوں اورسیلاب کے باعث شمالی افغانستان میں لینڈسلائیڈنگ کے باعث مٹی کاتودہ گرنے سے پوری آبادی نیچے دب گئی ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق مٹی کے تودے تلے 500سے زائدافراددب گئے اورساڑھے تین سوافرادکے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ باقی افرادکونکالنے کاکام جاری ہے اورخدشہ ہے کہ ہلاکتوں کی تعدادبڑھ سکتی ہے اقوام متحدہ نے 350افرادکی موت کی تصدیق کردی ہے اوربتایاہے کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں ،اقوام متحدہ کے مطابق مٹی کے تودے گرنے سے چارسومکانات تباہ ہوئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :