”پنشن نہ ملی موت مل گئی “،لاہور،بڑھاپے کا سہارا پینشن لینے کے لیے جانیوالے ریلوے کے ریٹائرڈ ملازم کو پیسے تو نہ ملے البتہ موت مل گئی

ہفتہ 3 مئی 2014 07:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3مئی۔2014ء) بڑھاپے کا سہارا پینشن لینے کے لیے جانیوالے ریلوے کے ریٹائرڈ ملازم کو پیسے تو نہ ملے البتہ موت مل گئی۔تفصیلات کے مطابق ریلوے کے ریٹائرڈ ملازم مقصود احمد جب پینشن لینے بینک پہنچے تو رش کے باعث انہیں قطار میں کھڑا ہونا پڑا جہاں شدید گرمی کے باعث وہ بے ہوش ہوکر گر پڑے اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

مقصود احمد رائے ونڈ کے نواحی گاوٴں راجہ جنگ کا رہائشی تھے۔اس موقع پر موجودریٹائرڈ سرکاری ملازمین نے انتظامیہ کے خلاف غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنشن کے لیے کئی گھنٹے قطاروں میں کھڑا رہنا پڑتا ہے جبکہ شدید گرمی میں بیٹھنے اور سائے سمیت ٹھنڈے پانی کا بھی کوئی انتظام نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زندگی بھر ملک وقوم کی خدمت کرنیوالے ملازمین پر بڑھاپے میں ظلم کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :