وزیراعظم پاکستان کی صاحبزادی مریم نواز کو یوتھ لون پروگرام کی چیرپرسن کے طور پر کام کرنے سے روکنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی

ہفتہ 3 مئی 2014 07:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3مئی۔2014ء)وزیراعظم پاکستان کی صاحبزادی مریم نواز کو یوتھ لون پروگرام کی چیرپرسن کے طور پر کام کرنے سے روکنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی درخواست سید اقتدار حیدر شاہ نامی شہری کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے مریم نواز کو یوتھ لون پروگرام کی چیرپرسن تعینات کیا ہے اس حوالے سے جاری نوٹیفیکیشن پر مریم نواز درج ہے جبکہ ان کا نادرا میں مریم صفدر کے طور پر نام موجود ہے مریم نواز نام کی کوئی خاتون پاکستان میں موجود نہیں۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے مطابق یوتھ لون اربوں روپے کا پروگرام ہے جس میں پہلے مرحلے پر ہی قانون شکنی کی گئی لہذا عدالت مریم نواز کی تعیناتی کو کالعدم قرار دے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ کیس کے فیصلے تک مریم نواز کو بطور چیرپرسن کام کرنے سے روکا جائے۔