بنوں ،وفاقی وزیر اکرم خان درانی کی صدارت میں پی کے 72کے مشران اور پیسکو انتظامیہ کے مابین گرینڈ جرگہ،ہر گھر 500روپے ماہوار بجلی بل ادا کریگا جبکہ پیسکو نے جرمانے کے 8ارب روپے معاف کردیئے، قوم استعمال شدہ بجلی بل کی ادائیگی کرے گی، مشترکہ جرگہ میں فیصلے

ہفتہ 3 مئی 2014 07:25

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3مئی۔2014ء )وفاقی وزیر اکرم خان درانی کی صدارت میں حلقہ پی کے 72کے مشران اور پیسکو بنوں انتظامیہ کے مابین گرینڈ جرگہ،ہر گھر 500روپے ماہوار بجلی بل ادا کریگا جبکہ واپڈا پیسکو نے جرمانے کے 8ارب روپے معاف کردیئے اورقوم استعمال شدہ بجلی بل کی ادائیگی کرے گی مشترکہ جرگہ میں فیصلے ۔

(جاری ہے)

بجلی لوڈشیڈنگ سے نجات توڑ پھوڑ اور احتجاج سے ممکن نہیں قوم کو بجلی لوڈشیڈنگ کے عذاب سے مستقل نجات کیلئے مذاکرات کے ذریعے حل نکا لنا ہوگا تاہم واپڈا حکام کو بھی بجلی کی مد میں قوم کو ریلیف دینا ہوگا بنوں میں بجلی کی یہ حالت ہے کہ 20سے 22گھنٹے تک کسی کو بجلی نظر نہیں آتی گزشتہ 60سالوں سے واپڈا کی قوم کیساتھ اور قوم کی واپڈا کیساتھ ہوتا آ رہا ہے وہ ایک دو سرے نے برداشت کیا مگر اب وہ حالات نہیں رہے آج بجلی بقایاجات ہونے کی بنیاد پر واپڈا نے پارلیمنٹ ایوان صدر پرائم منسٹر ہاؤس اور پارلیمنٹ لاجز کی بھی بجلی منقطع کردی ہے اس تناظر میں بنوں کے عوام بھی بجلی بل کی ادائیگی یقینی بنائیں کیونکہ حکومت بجلی اور گیس کا ماہانہ بل وصولی کو یقینی بنانے کیلئے باقاعدہ قانون سازی کر رہی ہے اور اس قانون کے تحت لوگوں کے مکانات اور اراضی کی خرید وفروخت کے بعد انتقال اس وقت تک نہیں ہو سکیں گے جب تک انہوں نے بجلی اور گیس کی مد میں بقایا جات ادا نہ کی ہو ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر سابق وزیر اعلیٰ اکرم خان درانی نے واپڈا بنوں سرکل دفاتر کے ریسٹ ہاؤس حلقہ پی کے 72کے چیدہ چیدہ سینکڑوں مشران اور ایس ای واپڈا بنوں محمد شفیق اورکزئی کی قیادت میں واپڈا انتظامیہ افسران کے گرینڈ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا سابق ایم پی اے سید حامد شاہ نے جرگے کے انعقاد کیلئے حلقے کے قوموں کے مابین تنازعات حل کرنے والے چیدہ چیدہ سیاسی وابستگی سے بالا تر مشران کو جرگے کیلئے مدعو کیا تھا وفاقی وزیر اکرم خان درانی نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے پانچ سالہ دور میں پہلے پہل بنوں کی بجلی لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کا مسئلہ حل کرنے کیلئے داؤ دخیل سے لائن دے کر بنوں میں 220کے وی گریڈ اسٹیشن قائم کیا اور یہاں کی بجلی جو صرف فیڈر سے فراہم کی جا رہی تھی آج یہاں 22فیڈرز تنصیب کئے گئے ہیں چونکہ واپڈا رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر تمام فیڈرز اور لوڈ ہیں اس مسئلے کے حل کیلئے 66کے وی کرم گریڈ سٹیشن کو اپ گریڈ کرکے 132کے وی کر دیا جائیگا جبکہ منظور شدہ ہوید گریڈ سٹیشن کی تعمیر رکاؤٹ اراضی تنازعہ کے حل کیلئے اور متعلقہ افراد کے تحفظات دور کرنے کیلئے میں خود کو پیش کرتا ہوں پیسکو بنوں قوم کو ریلیف دے قوم کو ہر قسم کا جرمانہ معاف کردیا ہے تاہم استعمال شدہ بجلی کا بل ادا کریں اور ہر گھر پانچ سو رروپے ماہانہ ادا کرنے کا پابند ہوگا اس فیصلے کو جرگے کے مشران نے خوشی سے تسلیم کیا اس موقع پر ایس ای پیسکو نے کہا کہ بجلی پیداوار کا 20فیصد حصہ پانی سے پیدا ہوتا ہے جبکہ 80فیصد تیل اور گیس سے پید ا ہوتی ہے اس لئے قوم بجلی بل کی ادائیگی قومی فریضہ سمجھے بنوں کے عوام پر واپڈا پیسکو کے 8ارب روپے بقایا جات ہے جو ہم نہیں مانگیں گے تاہم بجلی بل کے پندرہ فیصد رقم کی ادائیگی کا مطالبہ کیا