پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان آج ( ہفتے کو ) لاس ویگاس میں امریکہ کے لوئیس کولازو کے مدمقابل آئینگے، عامر خان ایک سال کے بعد رنگ میں ایکشن میں دکھائی دینگے،دونوں باکسرز نے باؤٹ کے لئے تیاریاں مکمل کرلی

ہفتہ 3 مئی 2014 07:19

لندن( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3مئی۔2014ء )پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان آج ( ہفتے کو ) لاس ویگاس میں امریکہ کے لوئیس کولازو کے مدمقابل آئینگے عامر خان ایک سال کے بعد رنگ میں ایکشن میں دکھائی دینگے اس بار برطانوی باکسر لوئیس کولازو کیخلاف اپنے ویلٹری ویٹ کریئر کا آغاز کرینگے دونوں باکسرز نے باؤٹ کے لئے تیاریاں مکمل کرلی ہیں ۔

(جاری ہے)

لاس ویگاس میں اس فائٹ کا بے صبری سے انتظار کیا جارہا ہے دو بار عالمی چمپئن رہنے والے عامر خان اکتیس مقابلوں میں اٹھائیس بار کامیابی سمیٹ چکے ہیں صرف تین ہی ایسی فائٹ ہیں جب انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا عامر خان نے انیس بارے اپنے مخالفین کو ناک آؤٹ کیا ادھر امریکی باکسر لوئیس کولازو اب تک چالیس بار رنگ میں اترے ہیں اور صرف پانچ بار مقابلوں میں انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا عامر خان نے اس سے قبل شیفیلڈ میں گزشتہ سال اپریل میں میکسیکو کے جولیوڈیاز سے زبردست مقابلہ کیا تھا ماہرین عامر خان اور امریکی باکسر کے درمیان زبردست مقابلے کی توقع ظاہر کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :