ورلڈ کپ فٹبال کی تیاریاں،برازیل میں ہوٹلوں کی بکنگ شروع ، فائیو اسٹار ہوٹلوں کے ساتھ کچی بستی کے ویران ہوٹلوں کی رونقیں بھی بحال ہوگئیں

ہفتہ 3 مئی 2014 07:20

ریو ڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3مئی۔2014ء) فٹ بال کے عالمی میلے سے ایک ماہ قبل ہی برازیل کے ہوٹلوں میں بکنگ شروع ہوگئی۔ فائیو اسٹار ہوٹلوں کے ساتھ کچی بستی کے ویران ہوٹلوں کی رونقیں بھی بحال ہوگئیں۔ مہمان نوازی کے لئے تزین و آرئش کا کام زوروں پر ہے۔فٹبال کا عالمی میلہ سجنے کو ہے، دنیا بھر سے شائقین میزبان ملک برازیل کا رخ کریں گے۔

ایسے میں ہوٹلوں کا کاروبار بھی چمک اٹھا ہے۔

(جاری ہے)

ریو کے فائیو اسٹار ہوٹلز بھی موقع کا بھرپور فائدہ اٹھارہے ہیں۔ کمروں کا یومیہ کرایہ سات سو ڈالرتک مانگ رہے ہیں، کچی آبادی میں واقع چھوٹے ہوٹلوں کے مالکان کی قسمت بھی چمک اٹھی ہے۔ریو کے دور دراز پہاڑی علاقوں کے ہوٹلوں میں تزئین و آرائش کا کام جاری ہے۔ کچی بستی کے ہوٹل میں کمرے کا یومیہ کرایا بھی پچانوے ڈالرز تک پہنچ چکا ہے۔ بارہ جون سے شروع ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کے میلے میں دنیا بھر سے چھ لاکھ سے زائد شائقین کی آمد متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :