سندھ ہائی کورٹ کا کراچی کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات کے خلاف دائر درخواست پرپی سی بی اور دیگر کو 6مئی تک نوٹس جاری ،جواب طلب

ہفتہ 3 مئی 2014 07:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3مئی۔2014ء)سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس شفیع صدیقی نے کراچی کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات کے خلاف دائر درخواست پرپاکستان کرکٹ بورڈاور دیگر کو 6مئی تک نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں سیکریٹری کی نشست کے امیدوار محمد اسحاق نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ کے سی سی اے کا اپنا قانون ہے لیکن انتخابات پی سی بی کی نگرانی میں ہورہے ہیں تاکہ پی سی بی اپنے من پسند لوگوں کو منتخب کرالئے۔

درخواست گزار کے مطابق جمعہ کو کراچی میں ہڑتال کے باوجود انتخابات کرائے گئے اور رات12 بجے تک پولنگ کے بجائے صبح ساڑھے12 بجے پولنگ ختم کرکے نتائج کا اعلان کردیا گیا اس درخواست کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہاکہ اگر کوئی غیر قانونی چیز ثابت ہوئی تو عدالت انتخابات کے نتائج کو منسوخ کردے گی۔