ایتھلیٹکو میڈرڈ 1974 کے بعد پہلی بار چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں پہنچی گئی ، مینیجر ڈیئگو سیمیون نے اپنے کلب کی چیمپیئنز لیگ کے سیمی فائنل میں فتح پر ’ کھلاڑیوں کی ماوٴں کا شکریہ‘

ہفتہ 3 مئی 2014 07:20

سپین (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3مئی۔2014ء)ایتھلیٹکو میڈرڈ 1974 کے بعد پہلی بار چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں پہنچی ہیسپین کے فٹبال کلب ایتھلیٹکو میڈرڈ کے مینیجر ڈیئگو سیمیون نے اپنے کلب کی چیمپیئنز لیگ کے سیمی فائنل میں فتح کے بعد اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کی ماوٴں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ کھلاڑیوں کو ذہنی طور پر مضبوط کرنے کیلیے ان ماوٴں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ان کھلاڑیوں کی پرورش کی۔

ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے ڈیئگو سیمیون نے سیمی فائنل میں اپنی ٹیم کی کارکردگی کو سرہاتے ہوئے کہا کہ ان کے کھلاڑیوں نے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرتے ہوئے ایسی ٹیم کو شکست دی جو کہ چیمپیئنز لیگ کھیلنے کا بہت تجربہ رکھتی ہے۔

سیمیون نے کہا کہ ایتھلیٹکو میڈرڈ کے کھلاڑیوں کی سیمی فائنل میں کارکردگی کو لوگ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

(جاری ہے)

ایتھلیٹکو میڈرڈ سپین کی لا لیگا میں بھی سب سے زیادہ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے اور اگر اس نے اپنے بقیہ پانچ میچوں میں فتح حاصل تو اٹھارہ سال بعد پہلی بار لالیگا جیت لیگا۔

فٹبال ماہرین نے حالیہ عرصے میں ایتھلیٹکو میڈرڈ کے دفاع کو بہت سراہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہسپانوی کلب کی دفاعی حکمتِ عملی ہر میچ کے ساتھ بہتر ہوتی جا رہی ہے۔ایتھلیٹکو میڈرڈ 1974 کے بعد پہلی بار چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں پہنچی ہے جہاں ان کا مقابلہ اپنے سپین کے شہر میڈرڈ سے ہی تعلق رکھنے والے کلب ریال میڈرڈ سے ہے۔ریال میڈرڈ کے کوچ کارلو انشلوٹی نے کہا ہے کہ میڈرڈ شہر کی عوام کو دونوں ٹیموں کے فائنل میں پہنچنے کی بہت خوشی ہے اور فائنل میں زبردست مقابلہ ہوگا۔