وفاقی حکومت مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت کرے گی،اٹارنی جنرل کو ہدایات جاری، وفاقی حکومت سندھ ہائی کورٹ میں سابق فوجی حکمران کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا کرے گی

اتوار 4 مئی 2014 07:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4مئی۔2014ء)وفاقی حکومت نے سابق صدر پرویزمشرف کانام ایگزٹ کنٹرول سے نکالنے کی مخالفت کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ،وفاقی حکومت سندھ ہائی کورٹ میں سابق فوجی حکمران کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا کرے گی،نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ سابق صدرجنرل (ر)پرویزمشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت کے حوالے سے حکومت نے اٹارنی جنرل آفس کو ہدایات جاری کردیں، ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت سندھ ہائی کورٹ میں سابق فوجی حکمران کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا کرے گی۔ جہاں پرویزمشرف کی درخواست کی سماعت سات مئی کوہوگی۔

متعلقہ عنوان :