سراج الحق نے گیارہ مئی کے دھرنے میں شرکت کی عمران خان کو یقین دہانی کرادی

اتوار 4 مئی 2014 07:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4مئی۔2014ء) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو گیارہ مئی کے دھرنے میں شرکت کی یقین دہانی کرادی ۔

(جاری ہے)

میڈیا اطلاعات کے مطابق ہفتہ کے روز عمران خان نے سراج الحق سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انتخابی دھاندلی کیخلاف گیارہ مئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دی اور کہا کہ اس احتجاج میں جماعت اسلامی کو ضرور حصہ لینا چاہیے جس پر سراج الحق نے عمران خان کو یقین دہانی کرائی کہ جماعت اسلامی کی لاہور ، کراچی ، خیبر پختونخواہ ، فاٹا اور اسلام آباد کے وفد تحریک انصاف کے ساتھ احتجاج میں شریک ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :