ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 400ملین امریکی ڈالرز قرضہ کی رقم وصول ،رقم کا بنیادی مقصد ملک میں توانائی بحران کے خاتمے میں حکومتی اصلاحات کی حوصلہ افزائی کرنا ہے

اتوار 4 مئی 2014 07:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4مئی۔2014ء) پاکستان نے ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 400ملین امریکی ڈالرز قرضہ کی رقم وصولی کرلی ہے جس کا بنیادی مقصد ملک میں جاری توانائی بحران کے خاتمے میں حکومتی اصلاحات کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ، حکومت کی جانب سے ملک کو درپیش بحرانوں بالخصوص توانائی بحران پر قابو پانے کے عزم کو پیش نظر رکھتے ہوئے ایشیائی ترقیاتی بینک نے گزشتہ ماہ کی 24تاریخ کو پاکستان کو 400ملین ڈالرز کے قرضہ کی فراہمی کی منظوری دی تھی جس حوالے سے 28اپریل کو وزارت خزانہ میں باقاعدہ معاہدے پر دستخط کئے گئے تھے واضح رہے کہ ملک کی اقتصادی ترقی کے لئے توانائی بحران کا خاتمہ نہایت اہمیت کا حامل ہے اور توانائی مسائل پر قابو پانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار پہلے ہی اس بات کی نشاندہی کرچکے ہیں کہ ان نرم شرائط پر ملنے والے قرضہ جات سے ملک بھر میں کوئلہ سے بجلی بنانے والے ڈیم تعمیر کئے جائینگے مجازی طور پر مفت نظر آنے والا قرضہ عالمی برادری کی جانب سے حکومت کی معیشت کو بہتر بنانے کی کوششوں پر اعتماد کا مظہر ہے ۔ یہ قرضہ اس امدادی پروگرام کا حصہ ہے جس کے تحت توانائی کے شعبہ کو کم لاگتی ، محفوظ اور طویل المدت بنانے کے لیے اصلاحات کی جارہی ہیں اس سے صنعتی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی جس کی اقتصادی پیداوار نہ صرف مثبت اثرات مرتب ہوں گے بلکہ روزگار کے نئے مواقع میسر آئینگے جو کہ غربت میں کمی کا سبب بنیں گے ۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کا شمار ان چند بیڑ ترقیاتی اداروں میں ہوتا ہے جو کہ ریونیو ایبل توانائی ، بجلی کی پیدوار ، بین السرحدی گیس پائپ لائن کی تنصیب ، انرجی ایفنشی ، ٹرانسمیشن لائنوں کے متعلقہ مسائل کے حل اور بجلی کی تقسیم کار کے حوالے سے پاکستان کو امداد فراہم کررہے ہیں اس موجودہ پروگرام کے تحت پاکستان کو 1.2ارب امریکی ڈالرز کی رقم فراہم کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :