وزارت خارجہ نے مشرق وسطیٰ میں تعینات تمام سفیروں کو اسلام آباد طلب کرلیا،5مئی کو ہونے والے سفیروں کے اجلاس میں مشرق وسطیٰ خصوصاً شام کی صورتحال پر غور کیا جائے گا

اتوار 4 مئی 2014 07:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4مئی۔2014ء)وزارت خارجہ نے مشرق وسطیٰ میں تعینات تمام سفیروں کو اسلام آباد طلب کرلیا،کل5مئی کو ہونے والے سفیروں کے اجلاس میں مشرق وسطیٰ خصوصاً شام کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وزارت خارجہ نے مشرق وسطیٰ میں تعینات تمام سفیروں کو اسلام آباد طلب کرلیا ہے،ان سفیروں کا اجلاس5مئی کو اسلام آباد میں ہوگا،اجلاس میں شام،ایران،قطر،ترکی،مصر اور یمن کے سفیروں کو بلایاگیا ہے،اس اجلاس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھی شرکت کریں گے،اجلاس میں مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر بات خصوصاً شام کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :